بہاولپور، بااثر صنعتکار کو نہر میں زہریلا پانی ڈالنے کا این او سی ریلیز، ذرائع

    بہاولپور، بااثر صنعتکار کو نہر میں زہریلا پانی ڈالنے کا این او سی ریلیز، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)محکمہ ماحولیات اورسوائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیب کی رپورٹ کے باوجود محکمہ انہارکے افسران نے بااثرصنعتکار کو نہر میں زہریلاپانی ڈالنے کا این او سی جاری کردیاتفصیل کے مطابق بہاولپورجھانگی والی روڈ پرقائم سالونٹ پلانٹ کے زہریلے(بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

 دھوئیں کے باعث مقامی آبادی کے لوگ خطرناک بیماریوں کاشکارہورہے ہیں مکینوں محمداکبروغیرہ نے ڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات بہاولپورکوتحریری درخواست دی توانہوں نے نہرمیں پھینکے جانیوالے زہریلے پانی کاتجزیہ کرالیاجوکہ انتہائی زہریلاثابت ہوالیکن زہریلے دھوئیں اورخطرناک کیمیکلز ذرات سے سانس پھیپھڑوں اوردمہ کی بیماریاں پھیلنے کاکوئی سدباب نہ کیا۔اسی طرح محکمہ انہارکونہرمیں زہریلاپانی پھینکنے کے حوالے سے بھی درخواست دی گئی تومبینہ طورپرمتعلقہ افسر نے سالونٹ پلانٹ سے7 لاکھ روپے میں ڈیل کی اورعام پانی بھرکر محکمہ پبلک ہیلتھ کی لیب سے رپورٹ ساتھ لگا دی اورانڈسٹری مالکان کومحکمہ انہارکی طرف سے زہریلاپانی نہرمیں پھینکنے کااین اوسی جاری کرادیامتاثرہ شہری محمداکبرنے بتایاکہ محکمہ ماحولیات کی سرکاری رپورٹ کے علاوہ اس نے خودبھی وہی پانی بھرکرسوائل اینڈواٹرٹیسٹنگ لیبارٹری سے تجزیہ کرایاتو اس محکمہ کی رپورٹ کے مطابق فصلات کیلئے بھی پانی غیرموزوں قراردیا گیاہے محکمہ پبلک ہیلتھ کی واٹرٹیسٹنگ لیب بہاولپورسے تجزیہ کرایاگیاتوان کی مشینیں ہی جواب دے گئیں۔ انہوں نے بتایاکہ پانی اتنازہریلاتھا کہ مشینوں پررزلٹ ہی نہ آرہاہے