پاس ورڈ نہ دینے سے ملزمہ کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے، عدالت

    پاس ورڈ نہ دینے سے ملزمہ کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے، عدالت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خصوصی رپورٹر) سیشن کورٹ لاہور نے وزیر اطلاعات پنجاب کی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید (بقیہ نمبر11صفحہ7پر )

کی ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ،ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد چوہدری نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ تفتیشی کے مطابق ملزمہ نے نامناسب ویڈیو ٹویٹر (ایکس ) پر آپ لوڈ کیں اور یہ ثابت ہوچکا ہے کہ وہ ویڈیو جعلی تھیں، عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ اپنے موبائل فون کا پاسورڈ نہیں دے رہی اور ملزمہ نے اپنے موبائل فون کا پاسورڈ مانگنے پر ہچکچاہٹ محسوس کی،عدالت نے قرار دیا کہ پاس ورڈ نہ دینے سے ملزمہ کی بدنیتی ظاہر ہوتی ہے. عدالت نے اسی نکتہ پر رہائی کیلئے فلک جاوید کی درخواست ضمانت مسترد کر دی. فلک جاوید کیخلاف نشینل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کیا ہے۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت نے اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو 14 دنوں کی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی تو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے فلک جاوید عدالت میں پیش کیا گیا. پولیس نے فلک جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی لیکن عدالت نے یہ استدعا مسترد کر دی ۔

فلک جاوید کیس