قانون کی حکمرانی میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی،143 ممالک میں سے 130 واں نمبر

قانون کی حکمرانی میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی،143 ممالک میں سے 130 واں نمبر
قانون کی حکمرانی میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی،143 ممالک میں سے 130 واں نمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)قانون کی حکمرانی میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی،ورلڈ جسٹس پراجیکٹ نے رول آف لا انڈیکس جاری کر دیا۔

ورلڈ جسٹس پراجیکٹ نے رول آف لا انڈیکس جاری کردیاگیا،رپورٹ کےمطابق 143 ممالک کی فہرست میں قانونی کی حکمرانی کے لحاظ سے پاکستان 130 ویں نمبر پر ہے،ڈنمارک،ناروے اور فن لینڈ سب سے زیادہ قانون پسند ممالک قرار پائےجبکہ رول آف لامیں پہلےدس ممالک میں سے نیوزی لینڈ اور نو یورپی ریاستیں شامل ہیں۔

فہرست میں برطانیہ چودہ نمبر پر اورامریکا ستائیسویں نمبر پرموجود ہے۔رپورٹ کےمطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں قانون کی بالادستی کمزور ہوئی ہے،جہاں اڑسٹھ فیصد ممالک نےگزشتہ سال کے مقابلے میں زوال دکھایا۔