بلوچستان میں نرسوں کی شدید کمی کا سامنا ہے، ضرورت 10 ہزار اور دستیاب صرف 1700 ہیں،وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے بلوچستان میں نرسوں کی شدید کمی کا سامنا ہے، ضرورت 10 ہزار کی، دستیاب صرف 1700۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا ہم نے آج یہ فیصلہ کیا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تمام ڈویژنز میں نرسنگ کالجز قائم کئے جائینگے۔خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی معاونت سے ہر سال 2000 تربیت یافتہ نرسیں تیار کی جائیں گی تاکہ نوجوانوں کو روزگار اور صوبے کو بہتر ہیلتھ کیئر میسر ہو۔
بلوچستان میں نرسوں کی شدید کمی کا سامنا ہے، ضرورت 10 ہزار کی، دستیاب صرف 1700۔ ہم نے آج یہ فیصلہ کیا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تمام ڈویژنز میں نرسنگ کالجز قائم کئے جائینگے۔خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی معاونت سے ہر سال 2000 تربیت یافتہ نرسیں تیار کی جائیں گی تاکہ نوجوانوں…
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) November 4, 2025
