سیاسی بحران،سیاسی جرگہ جلد وزیراعظم،عمران خان اور طاہر القادری سے ملاقات کرے گا

سیاسی بحران،سیاسی جرگہ جلد وزیراعظم،عمران خان اور طاہر القادری سے ملاقات ...
سیاسی بحران،سیاسی جرگہ جلد وزیراعظم،عمران خان اور طاہر القادری سے ملاقات کرے گا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لیے سیاسی جرگے کے سربراہ سراج الحق کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے پیغام بھجوا دیا گیا تاہم سراج الحق نماز میں مصروف ہونے کی وجہ سے وزیراعظم کی طرف سے آنے والی جوابی فون کال وصول نہ کرسکے۔ذرائع کے مطابق سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاسی جرگہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے جرگے کی طرف سے بھجوائی جانے والی تجاویز پر جواب اور سیاسی بحران کے حل پر حتمی مشاورت کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم سے ملاقات میں تنازع کے حل کے لیے کئی متبادل آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔اس ضمن میں آج حکومت کی جانب سے کسی بھی وقت جرگے سے دوبارہ رابطے کا امکان ہے ۔وزیراعظم سے ملاقات کے بعد سیاسی جرگہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائدین سے بھی ملاقات کرے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -