کپاس کی امدادی قیمت تین ہزار روپے فی چالیس کلو گرام مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی

کپاس کی امدادی قیمت تین ہزار روپے فی چالیس کلو گرام مقرر کرنے کی منظوری دے دی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)معروف بزنس کمیونٹی لیڈر،سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشید نے کہاہے کہ اقتصادی رابط کمیٹی (ای سی سی)نے رواں مالی سال 2014-15کیلئے کپاس کی امدادی قیمت تین ہزار روپے فی چالیس کلو گرام مقرر کرنے کی منظوری دی ہے اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان 10لاکھ گانٹھیں خریدیں گئے جو ملک کے کسانوں کے کیلئے خراب صورتحال میں ایک خوشخبری ہے۔خاور رشید نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے اربوں روپے کا تاریخی پیکج دیا گیاہے صرف دو روز میں 306016متاثرین میں 76کروڑ54لاکھ روپے کی خطیر رقم تقسیم کی گئی ہے۔پہلے مرحلے میں امدادی رقوم کی تقسیم عید الاضحی تک مکمل کرلی جا ئے گی اور دوسرے مرحلے میں فصلوں اور مکانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرین کو امدادی رقم کی ادائیگی اس ماہ کر دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر عوام کی بھلائی کیلئے سیاست کی ہے ۔
اس وقت عوام ملک میں سیاسی انتشار اور دھرنوں سے تنگ آ چکے ہیں اس موقع پر عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔مسلم لیگ نواز کی حکومت حقیقی معنوں میں عوام اور غریب دوست اقدامات کررہی ہے۔

مزید :

کامرس -