معاشی بحالی کیلئے لاہور چیمبر کاوشیں جاری رکھے‘ کمانڈنٹ نیشنل سکیورٹی کالج

معاشی بحالی کیلئے لاہور چیمبر کاوشیں جاری رکھے‘ کمانڈنٹ نیشنل سکیورٹی کالج

  

لاہور(کامرس رپورٹر) کمانڈنٹ نیشنل سکیورٹی کالج کے ایک سو گیارہ ر±کنی وفد کے سربراہ بریگیڈیئر حماد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری پر زور دیا ہے کہ وہ معاشی بحالی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے ، وہ لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز، نائب صدر سید محمود غزنوی، سابق چیئرمین واپڈا طارق حمید، لاہور چیمبر کے سابق صدور طارق سعید سہگل، میاں مصباح الرحمن، سابق سینئر نائب صدر میاں طارق مصباح، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین اسلم چودھری، خواجہ خاور رشید اور ناصر سعید نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ وفد کے سربراہ نے صنعت و تجارت کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جدوجہد کو سراہا۔ لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور چیمبر حکومت اور نجی شعبے کے درمیان پ±ل کا کردار ادا کررہا ہے تاکہ باہمی مشاورت سے معاشی معاملات کو بہتر کیا اور کاروبار دوست ماحول یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ زراعت اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترقی اور درآمدات و برآمدات کے درمیان خلاءکر پ±ر کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانا ہونگے۔ اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ زیادہ پیداواری لاگت کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈی میں مشکلات کا سامنا ہے اور دیگر ممالک غلبہ پارہے ہیں۔

 برآمدات کے فروغ کے لیے انہوں نے غیر روایتی مارکیٹوں پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں مضبوط معیشت بقاءکی ضمانت بن چکی ہے لہذا معاشی استحکام کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانا ہونگے۔ شرکاءکو لاہور چیمبر کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ لاہور چیمبر میں سیکٹرز سے وابستہ سٹینڈنگ کمیٹیاں قائم ہیں جو نجی شعبے سے فیڈ بیک لیکر حکومت تک پہنچاتی ہیں۔ لاہور چیمبر معاشی امور پر گہری نظر رکھتا ہے اور صنعت و تجارت کی ترقی و خوشحالی کے لیے حکومت کو بجٹ تجاویز دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر نے عالمی معیار کا ایک ثالثی سنٹر قائم کررکھا ہے جو کاروباری برادری کو ا±ن کے کاروباری تنازعات خوش اسلوبی سے نمٹانے میں مدد دے رہا ہے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے کہا کہ لاہور چیمبر صنعت و تجارت کے ساتھ ساتھ سماجی شعبے میں بھی بھرپور طریقے سے سرگرم عمل ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔ چیئرمین واپڈا طارق حمید نے کہا کہ پانی اور بجلی کے بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے کالاباغ ڈیم سمیت بڑے ڈیموں کی تعمیر بہت ضروری ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے کالاباغ ڈیم اور پھر دوسرے ڈیم تعمیر کیے جائیں جن سے وافر اور سستی بجلی پیدا ہوگی۔ لاہور چیمبر کے سابق صدر طارق سعید سہگل نے کہا کہ علاقائی ممالک سے تجارت بہت احتیاط سے کی جائے اور سب سے پہلے پاکستانی صنعتوں کا مفاد مد نظر رکھا جائے۔ انہوں نے لاہور چیمبر کے نومنتخب عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کو مبارکباد بھی پیش کی۔

مزید :

کامرس -