اینگرو پاورجن قادر پور کے 90 ملین حصص کی خریداری ‘66 ہزار درخواستیں موصول

اینگرو پاورجن قادر پور کے 90 ملین حصص کی خریداری ‘66 ہزار درخواستیں موصول

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ( ای پی کیو ایل) کے 89.71 ملین حصص کی خریداری کےلئے 66 ہزار876 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ سرمایہ کاری میں خواہش رکھنے والے افراد کمپنی کے دو ارب73کروڑ 80 لاکھ روپے کے حصص کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ بی ایم اے کیپٹل کے تجزیہ کار اظفر نسیم نے کہا ہے کہ اے پی کیو ایل ملک میں گیس کی مدد سے بجلی پیدا کرنے والی پہلی کمپنی ہے جس نے اپنے حصص فروخت کرنے کےلئے درخواستیں طلب کی ہیں جس کی پیداواری استعداد220 میگاواٹ ہے، کمپنی نے ابتدائی طور پر شیئرکی قیمت30.170 روپے مقرر کی ہے۔ 12 بینکوں کو38 ہزار533 درخواستیں جبکہ سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کو حصص کی خریداری کےلئے 28 ہزار343 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خریداروں کی دلچسپی کے پیش نظر فروخت کےلئے پیش کئے جانے والے حصص کی تعداد میں اضافہ کرسکتی ہے۔

مزید :

کامرس -