اگست کے دوران 4کروڑ 60لاکھ ڈالر کی گاڑیاں درآمد

اگست کے دوران 4کروڑ 60لاکھ ڈالر کی گاڑیاں درآمد

  

   لاہور ( کامرس رپورٹر) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال 2014-15ء میں اگست کے دوران گاڑیوں کی درآمدات پر خرچ ہونے والے زر مبادلہ کے حجم میں ایک کروڑ30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں اگست 2014ءکے دوران 4کروڑ60 لاکھ ڈالر کی گاڑیاں درآمد کی گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے ماہ اگست کے دوران گاڑیوں کی درآمدات کا حجم 3کروڑ30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سات میں صرف ماہ اگست کے دوران گاڑیوں کی درآمدات میں ایک کروڑ30 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

کامرس -