رمیش سپی کےساتھ 40 سال بعد کام کرنے جا رہی ہوں، ہمیامالنی

رمیش سپی کےساتھ 40 سال بعد کام کرنے جا رہی ہوں، ہمیامالنی
 رمیش سپی کےساتھ 40 سال بعد کام کرنے جا رہی ہوں، ہمیامالنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی نے کہا کہ وہ ہدایتکار رمیش سپی کے ساتھ 40 سال بعد کام کرنے جا رہی ہیں۔ اداکارہ ہمیامالنی نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا کہ وہ ہدایتکار رمیش سپی کے ساتھ 40 سال بعد فلم ” شملہ مرچی“ میں کام کرنے جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے رویے میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہے، وہ بلکل پہلے جیسے ہیں ۔اب ابھی وہ ان سے مذاق ، شرارتیں اور چھیڑ خانی کرتے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ ان دنوں شملہ میں فلم ” شملہ مرچی “ کی عکسبندی میں مشغول ہیں ۔ اداکارہ نے کہا کہ فلم ” ٹیل می او خدا “ کے بعد انہوں نے پکا ارادہ کر لیا تھا کہ فلموں میں کام نہیں کریں گی لیکن اس فلم کاسکرپٹ اتنامعیاری تھا کہ وہ نہ کر ہی نہیں سکیں۔ فلم جلد ہی مکمل کر لی جائیگی۔ اداکارہ کی رمیش سپی کے ساتھ ہٹ فلموں میں ” سیتا اور گیتا “ انداز“ اور ” شعلے“ شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -