فنکار کو جہاں بھی موقع ملے کام کرنا چاہئے‘ سارہ لورین
لاہور(آن لائن) اداکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ مجھے ایک نئی بھارتی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کیلئے جلد بھارت جاﺅں گی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ لالی ووڈ فلموں میں کام نہیں کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں دو فلموں کے پراجیکٹس پر کام کررہی ہوں جو وقت آنے پر سب کے سامنے آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فنکار کے فن کی کوئی حد نہیں ہوتی اسلئے جہاں بھی موقع ملے کام کرنا چاہئے۔