ابراہیم فیض نجی ٹی وی کی ریکارڈنگ سے واپسی پر لٹ گئے

ابراہیم فیض نجی ٹی وی کی ریکارڈنگ سے واپسی پر لٹ گئے

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف یورپین نژادپاکستانی گلوکار ابراہیم فیض نجی ٹی وی کی ریکارڈنگ سے واپسی پر لٹ گئے،نامعلوم ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر موبائل اور نقدی سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق ابراہیم فیض ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شومیں ریکارڈنگ کے لیئے گئے ہوئے تھے جب وہ واپس اپنے ڈی ایچ اے آفس کے قریب پہنچے تو گھات لگائے دو نامعلوم ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر ان سے قیمتی موبائل اور نقدی چھین لی اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ایک ملاقات کے دوران ابراہیم فیض نے بتایاکہ ان کے ساتھ یہ واقعہ دن کے وقت پیش آیا ہے جس پر انہیں بہت افسوس بھی ہے آئے روز گلیوں میں ایسے واقعات پیش آرہے ہیں۔

 جن میں گن پوائنٹ پر لوگوں کو لوٹا جارہاہے اور ان کی دادرسی بھی نہیں کی جاتی۔ابراہیم فیض نے کہاکہ موبائل چھن جانے سے ان کا رابطہ بھی سب سے منقطع ہو گیاہے جوان کے لیئے سب سے بڑا نقصان ہے۔

مزید :

کلچر -