ایشین گیمز،شن جانگ نے باکسنگ میںجنوبی کورےا کو پہلا طلائی تمغہ دلوا دیا

ایشین گیمز،شن جانگ نے باکسنگ میںجنوبی کورےا کو پہلا طلائی تمغہ دلوا دیا

  

انچیون (اے پی پی) جنوبی کوریا کے باکسر شن جانگ ہن نے سترہویں ایشین گیمز باکسنگ ایونٹ میں ملک کو پہلا طلائی تمغہ دلا دیا۔ کورین ٹیم میگا گیمز میں اب تک مجموعی طور پر 77 طلائی تمغے جیت چکی ہے اور وہ میڈلز ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ شن نے لائٹ ویٹ کیٹگری کے مقابلے میں ملک کیلئے باکسنگ ایونٹ میں پہلا طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، شن نے جمعرات کو حریف فلپائن کے باکسر کے خلاف متنازع فتح حاصل کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی اور انہوں نے فائنل میں حریف قزاخستان کے باکسر کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 27 کے مقابلے میں 30 پوائنٹس سے زیر کر کے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -