روری میکلاروئے نے پی جی اے ٹور پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

روری میکلاروئے نے پی جی اے ٹور پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

  


ڈبلن (سپورٹس ڈیسک) شہرہ آفاق آئرش گالفر روری میکلاروئے نے پی جی اے ٹور پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ میکلاروئے نے دوسری بار یہ ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، انہیں رواں برس دو بڑے ٹائٹلز جیتنے پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 25 سالہ آئرش گالفر نے رواں سال مسلسل تین ٹورنامنٹس ٹائٹلز جیتے تھے جس میں دو میجر ٹورنامنٹ بھی شامل تھے۔ چیسن ہیڈلی نے راکی آف دی ایئر ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

پی جی اے ٹور کمشنر ٹم فنچم نے روری اور چیسن کو ایوارڈز جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -