ایشین گیمز مینز کرکٹ :سری لنکا نے افغانستان کو شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا

ایشین گیمز مینز کرکٹ :سری لنکا نے افغانستان کو شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا ...

  

                                        انچیون (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا نے سترہویں ایشین گیمز مینز کرکٹ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں افغانستان کو 68 رنز سے زیر کر کے ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ افغانستان کی ٹیم 133 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 ویں اوور میں 65 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو ہرا کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ انچیون، جنوبی کوریا میں منعقدہ مینز کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں سری لنکا نے افغانستان کو 68 رنز سے شکست دے کر ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتا۔ سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.1 اوورز میں 133 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ کپتان لاہیرو تھرامانے نے 57 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، محمد نبی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 65 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ نجیب 17، قسیم خان 12 اور کریم 10 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ مینڈس نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کو 27 رنز سے زیر کر کے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -