بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلاون ڈے 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلاون ڈے 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 8 اکتوبر کو نہرو سٹیڈیم، کوچی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 11 اکتوبر کو دہلی، تیسرا 14 اکتوبر کو وشاکھاپٹم ، چوتھا 17 اکتوبر کو دھرم شالا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 20 اکتوبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کے مابین واحد ٹی 20 میچ 22 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
 تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک حیدرآباد، دوسرا 7 سے 11 نومبر تک بنگلور جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 15 سے 19 نومبر تک احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔