پاکستان کا ورلڈکپ سے قبل ٹرائنگولر سیریز کروانے پر غور

پاکستان کا ورلڈکپ سے قبل ٹرائنگولر سیریز کروانے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن)پاکستان نے سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ ورلڈ کپ سے قبل ٹرائنگولر سیریز کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان پیر کو ڈھاکا جائیں گے، جذبہ خیرسگالی کے تحت عید بھی وہیں منانے کا ارادہ ہے، بنگلہ دیشی ڈومیسٹک ایونٹ میں پاکستانی پلیئرزکی شرکت پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے کرکٹ تعلقات گذشتہ کچھ عرصے سے تناو¿ کا شکار ہیں۔بی سی بی کی جانب سے 2 مرتبہ ٹیم کو بھیجنے کے وعدے کی خلاف ورزی اور جواب میں پی سی بی کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کو بنگلہ دیشی لیگ میں شرکت سے روکنے سے باہمی رشتے میں دراڑ آگئی، اب بورڈ کے نئے چیئرمین اور سابق سفارتکار شہریار خان جذبہ خیرسگالی کے تحت پیر کو ڈھاکا پہنچیں گے اور عید وہیں پر منائیں گے۔ وہ بنگلہ دیشی بورڈ کے صدر نظم الحسن سے ملاقات بھی کریں گے، اگرچہ اس کا کوئی باقاعدہ ایجنڈہ تو سامنے نہیں آیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے قبل ٹرائنگولر سیریز کے بارے میں بی سی بی سے بات کریں گے، پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جانے والی اس مجوزہ سیریز کی تیسری ٹیم سری لنکا ہوگی۔اس کے ساتھ شہریار بنگلہ دیش کے تمام ڈومیسٹک ایونٹس میں پاکستانی پلیئرز کی شرکت کے بارے میں بھی بات کریں گے۔ ماضی میں پاکستان کے کئی کرکٹرز مختلف ڈومیسٹک ایونٹس میں مقامی ٹیموں کی جانب سے کھیلتے رہے، تاہم دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات میں تناو¿ کی وجہ سے پاکستان نے اپنے کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش میں کھیلنے کا این او سی ہی جاری نہیں کیا تھا۔شہریار خان بنگلہ دیش سے قبل بھارت بھی جاکر بی سی سی آئی کے آفیشلز سے ملاقات کریں گے۔
ان کے اس دورے کا مقصد ایشیائی ممالک میں کرکٹ تعلقات کو دوبارہ سے مضبوط کرنا ہے۔