ایشین گیمزمیں تمام پاکستانی ایتھلیٹس کا سفرتمام ہوگیا

ایشین گیمزمیں تمام پاکستانی ایتھلیٹس کا سفرتمام ہوگیا

  

انچیون(آئی این پی) ایشین گیمزمیں تمام پاکستانی ایتھلیٹس کا سفرختم ہوگیا۔ آخری روزتائیکوانڈو اورکراٹے ایونٹ میں بھی قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی ناقص رہی۔ پاکستان نے ایشین گیمزمیں ایک طلائی، ایک چاندی اورتین کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ایشین گیمزاختتامی مرحلے میں داخل،انچیون میں جاری ایونٹ کے چودہویں روزپاکستانی ایتھلیٹس کراٹے اورتائیکوانڈو ایونٹس میں ایکشن میں نظرآئے،پاکستان کے محمد کاشف کراٹے کی پچپن کلو گرام کٹیگری کے پہلے ہی راﺅنڈ میں فلپائن کے کراٹے کازکے ہاتھوں شکست سے دوچارہوگئے۔ تائیکوا نڈو کی چوون کلوگرام کٹیگری میں غضنفرعلی پہلی رکاوٹ عبورکرنے میں توکامیاب رہے لیکن انہیں کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ غضنفرعلی کوکوریا کے کم تائی ھون نے تیرہ ایک کے اسکور سے ہرایا۔ پاکستان کی ناجیہ رسول کا سفرراﺅنڈ آف سکسٹین میں ہی ختم ہوگیا، ناجیہ کوبرونائی کی نورالعین کیخلاف تین دوسے شکست ہوئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -