چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ،چھکوں کی ڈبل سنچری
بنگلور (اے پی پی) بھارت میں جاری چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل ہو گئی۔ چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور چنائی سپر کنگز نے عمدہ کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے دوران مختلف ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو آئے، مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں نے جارحانہ بیٹنگ سے شائقین کی خوب داد حاصل کی۔
، ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں چنائی کے بلے باز فاف ڈوپلیسی نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف اننگز کا پہلا چھکا لگا کر چیمپئنز لیگ میں دو سو چھکے مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔