ایشین گیمز، بھارت نے کبڈی ایونٹس میں طلائی تمغے جیت لئے

ایشین گیمز، بھارت نے کبڈی ایونٹس میں طلائی تمغے جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انچیون (سپورٹس ڈیسک) بھارت نے سترہویں ایشین گیمز مینز اینڈ ویمنز کبڈی ایونٹس میں طلائی تمغے جیت لئے۔ ایران کی ٹیمیں چاندی کے تمغے کی حقدار ٹھہریں۔ انچیون، جنوبی کوریا میں جاری میگا گیمز میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز کبڈی ایونٹ کے فائنل میں بھارت کا مقابلہ ایران سے تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے بھارت کا ساتھ دیا اور بھارتی سورماﺅں نے ایران کو 25 کے مقابلے میں 27 پوائنٹس سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ پاکستانی ٹیم کانسی کے تمغے کی حقدار ٹھہری۔ دوسری جانب ویمنز کبڈی ایونٹ کے فائنل میں بھارت کا مقابلہ ایران سے تھا، بھارت کی ویمن ٹیم نے عمدہ کھیل کی بدولت حریف ایران کو 31-21 پوائنٹس سے زیر کر کے طلائی تمغہ جیتا۔ تھائی لینڈ کی ٹیم کانسی کے تمغے کی حقدار ٹھہری۔