دبئی ،کینگرو کرکٹرز کا آسٹریلین جنگی جہاز کا دورہ

دبئی ،کینگرو کرکٹرز کا آسٹریلین جنگی جہاز کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی ( آئی این پی ) آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان سے سیریز کی تیاریاں کررہی ہے، انہی دنوں آسٹریلین بحریہ کا جنگی جہاز بھی دبئی کی بندرگاہ ”راشد “پر لنگر انداز ہے۔اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آسٹریلین سفیر نے کینگرو کرکٹرز کو شپ پر مدعو کیا۔ جہاز کے عرشے پر کھلاڑیوں کےلئے خصوصی دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کی آمد پر زبردست استقبال کیا گیا۔
 جبکہ ایشز سیریز ہیرو فاسٹ بولر مچل جانسن تقریب کے ہیرو ثابت ہوئے، ان کے لیے سب سے زیادہ تالیاں بجائی گئیں۔تقریب تین گھنٹے سے زائد جاری رہے۔