لیونل میسی کا سپینش فٹبال سیزن میں مزید ریکارڈ بنانے کا عزم

لیونل میسی کا سپینش فٹبال سیزن میں مزید ریکارڈ بنانے کا عزم

  

میڈرڈ(آن لائن)بارسلونا کے سٹار سٹرائیکر لیونل میسی نے کہاہے کہ وہ سپینش فٹبال سیزن میں مزید ریکارڈ بنائیں گے۔ تاہم ان کا ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں۔ لیونل میسی نے حالیہ اپنے ملک اور کلب کے لیے 400 گولز سکور کرنے اعزاز حاصل کیا تھا۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ کے گروپ ای میں بائرن میونخ کی ٹیم نے سی ایس کے اے ماسکو کو ایک صفر سے شکست دیدی۔ میونخ کے تھامس مولر نے پینلٹی کِک پر ایک گول داغ کر ٹیم کو فتح دلائی۔

ادھر چیمپئنز لیگ کے گروپ بی میں لیور پول کی ٹیم کی کمزور حریف باسل سے ایک صفر کی اپ سیٹ شکست کے بعد ناک آو¿ٹ سٹیج میں رسائی کی امیدیں ماند پڑ گئیں۔ ایف سی باسل کا واحد اور میچ وننگ گول سٹریلر نے سکور کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -