کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی9سے 11اکتوبرتک یواے ای میں رہےگی

کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی9سے 11اکتوبرتک یواے ای میں رہےگی

  

دبئی (آئی این پی)آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنا منٹ کی ٹرافی 9سے 11اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں رہے گی۔آئندہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹرافی کا دنیا کے مختلف ملکوں کا سفر جاری ہے۔آئی سی سی کے حکام بھی ٹرافی کے ساتھ چار دن پاکستان میں قیام کے بعدافغانستان پہنچی جہاں سے ٹرافی 25سے 27ستمبر کو جنوبی افریقہ میں رہی۔ ٹرافی،9سے 11اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں رہے گی ۔ٹرافی 16اکتوبر کو جمیکا اور 17اکتوبر کو بارباڈوس میں ہوگی جبکہ 6نومبر کو میزبان ممالک کا دورہ شروع کرے گی ۔ٹرافی کرکٹ کھیلنے والے 14ممالک کا دورہ کرنے کے بعد نومبر میں میزبان ممالک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا سفر شروع کردے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -