جاپان اوپن ٹینس،کائی نیشکوری سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جاپان اوپن ٹینس،کائی نیشکوری سیمی فائنل میں پہنچ گئے

  

ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک) کائی نیشکوری پیش قدمی کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے جاپان اوپن ٹینس مینز سنگل سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ جاپان میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں جاپان کے نمبر ایک کھلاڑی کائی نیشکوری کا مقابلہ حریف امریکن کھلاڑی جیک سوک سے تھا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے نیشکوری کا ساتھ دیا اور جاپانی کھلاڑی نے جیک کو 4-6، 6-1 اور 6-4 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسری جانب مینز ڈبلز ایونٹ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں ایون ڈوڈگ اور مارسیلو میلو نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ڈوڈگ اور میلو کی جوڑی نے گرانولرز اور لوپز پر مشتمل اسپینش جوڑی کو زیر کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -