عید الاضحی کی آمد ،محکمہ تعلیم کلرک چھٹیاں لے کر غائب ، سکولوں میں حاضری نہ ہونے کے برابر

عید الاضحی کی آمد ،محکمہ تعلیم کلرک چھٹیاں لے کر غائب ، سکولوں میں حاضری نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   لاہور(ذکاءاللہ ملک)بکر عید کی آمد قریب آتے ہی چھٹی مافیا حرکت میں آ گیا محکمہ تعلیم کے کلرکوںاور ملازمین نے ایڈوانس چھٹیاں لیکر دفاتر کو خیر باد کہ دیا جبکہ افسران عید منانے کے لئے پہلے ہی اپنے آبائی علاقوں میں جا چکے ہیں۔صوبائی دارالحکومت کے سکولوں میں بچوں کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہو گئی ہے جبکہ اساتذہ بھی قربانی کا بندوبست کرنے میں مصروف ہو گئے آئندہ آنے والے ہفتے میں بھی تعلیمی سرگرمیاںسرد مہری کا شکار رہیں گی مذہبی تہوار پر وقت سے پہلے چھٹیوں کے بڑھتے ہوئے رحجان کا اثر محکمہ ایجوکیشن اور سرکاری سکولوں میں بھی بڑھ رہا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہر سال مذہبی تہواروںکے حوالے سے 24سے زائد سرکاری تعطیلات منائی جاتی ہیں جبکہ سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین سرکاری تعطیلات کے ساتھ ملا کر جو چھٹیاںکرتے ہیں انکی تعداد 50زائد ہو جاتی ہے جبکہ سرکاری سکولوں میں ایک سال کے دوران صرف 145دن درس و تدریس کا عمل جاری رہ پاتا ہے یہی وجہ ہے پبلک تعلیمی ادارے عرصہ دراز سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں غیر تسلی بخش نتائج برآمد کررہے ہیں ۔ سرکاری سکولوں میں طلباءکی کثیر تعداد عید بکر کے حوالے سے قربانی کی خرید اور تیاری کے لئے سکولوں سے غیر حاضر ہو چکی ہے اور اساتذہ بھی مذہبی تہوار کو منانے کےلئے سکولوں سے غائب ہو چکے ہیں۔