گلگت ،پارہ چنار دہشتگردی کے واقعات حکومت کی غفلت کے باعث ہوئے،تہور عباس

گلگت ،پارہ چنار دہشتگردی کے واقعات حکومت کی غفلت کے باعث ہوئے،تہور عباس

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) پارہ چنار اور گلگت میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کے حوالے سے مرکزی صدر آئی ایس او تہور عباس حیدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعات ایک گھناﺅنی سازش کا حصہ ہیں گلگت میںدہشت گردی کے واقعات کی پہلے ہی اطلاعات موجود تھی لیکن حکومتی نااہلی اور غفلت کی بنا پر ایک درجن سے زائد مومنین شہید ہوچکے ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے۔

، انہوں نے واقعہ کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ محب وطن پاکستانیوں کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے ان واقعات کے خلاف آج ملک بھر میں آئی ایس او کی طرف یوم سوگ منایا گیا اور جمعہ کے اجتماعات میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں شیعہ اور سنی میں کوئی فرق نہیں جو سازشی عناصر ان واقعات میں ملوث ہیں اپنے مقاصد میں ناکام و نامراد ٹھہریں گے اگر سانحہ چلاس کوہستان اور لولوسر کے ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہچایا ہوتا تو دہشت گرد آئندہ ایسے گھناﺅنے اقدامات کی جرات نہ کرتے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -