اساتذہ کی خالی آسامیوں کو فی الفور پُر کیا جائے،سید سجاد اکبر کاظمی

اساتذہ کی خالی آسامیوں کو فی الفور پُر کیا جائے،سید سجاد اکبر کاظمی

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، امتیاز احمد عباسی چوہدری محمد سرفراز رانا لیاقت علی رانا انوار ملک سجاد اختر اعوان ، ملک منستنصر اعوان میاں ارشد،میاں ارشدملک سعید و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے 52 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ریگولر کرنے کے عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب میں بھی اس وقت 70 ہزار سے زائد ایجوکیٹر ز کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں جن کو عرصہ دو سے چار سال ہوچکے ہیں ہمار ا مطالبہ ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب میں کام کرنے والے کنٹریکٹ اساتذہ کو بھی جلد از جلد ریگولر کیا جائے تاکہ وہ دلجمعی سے کام کرسکیں اور توجہ کے ساتھ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر سکیں 70 ہزار سے زائد کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر کرنے سے حکومت پنجاب کو سالانہ کڑوڑوں روپے کی بچت ان اساتذہ کو 30% اضافی تنخواہ کی مد میں ہوگی راہنماﺅں نے مزید کہا ہے کہ اس وقت محکمہ تعلیم میں تقریباً 30 ہزار سے زائد اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں جبکہ حکومتی اقدامات سے سکولوں میں بچوں کے داخلے کی شرح میں اضافہ ہور ہا ہے لہذا اساتذہ کی خالی آسامیوں کوپرکیاجائے۔               

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -