پرائس کنٹرول کے چھاپے جاری،108گرانفروشوں کے چالان،41گرفتار
لاہو(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہورکیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے997دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے108 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,43,300 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 23افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر41افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے18افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔