عوام پر امن تبدیلی کے لئے مڈ ٹرم الیکشن کے منتظر ہیں،الطاف شاہد

عوام پر امن تبدیلی کے لئے مڈ ٹرم الیکشن کے منتظر ہیں،الطاف شاہد

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ اوریورپ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ عوام پرامن تبدیلی کیلئے مڈٹرم الیکشن اورقومی بحرانوں سے نجات کیلئے پرویز مشرف کے منتظر ہیںمیاں نوازشریف جعلسازی اورشعبدہ بازی سے وزیراعظم بنے لہٰذاءاقتدارچھوڑدیںوہ عزت سے رخصتی کیلئے خودمڈٹرم الیکشن کی تاریخ دے دیں کیونکہ اکتوبر شروع ہوگیا ہے یہ نہ ہواس بار جدہ والے بھی انہیں قبول کرنے سے انکار کردیںایک فردواحد کی ہوس اقتدار کے سبب پاکستان میں پچھلے ڈیڑھ برس سے ہیجان اورشدیدبحران کی کیفیت ہے حکمران عوام کوڈیلیور کرنے سے زیادہ عمران خان کولیڈربنانے میں مصروف ہیں وہ ایک اہم تنظیمی اجلاس سے خطاب کررہے تھے راجہ زاہد،افتخار احمد ، خواجہ محمدیونس ،خالدرشیدبھٹی، چودھری پرویز، نایاب زیدی ،نعیم عباس ،سیّدشان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہررضوی اور سیّد سلمان اکبرنے بھی تقریب سے خطاب کیا چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ اگرمیاں نوازشریف ماضی کی طرح اس بار بھی روتے ہوئے مستعفی ہوئے تواس سے جمہوریت اورپارلیمنٹ کی رسوائی ہوگی

جمہوری قوتوں کونوازشریف حکومت نہیں صرف جمہوریت کی مضبوطی اوربقاءسے سروکار ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا حکمران جماعت کی بدترین دھاندلی پرخاموشی اختیار کرناانتہائی شرمناک اورافسوسناک ہے حکمرانوں نے عوام کااستحصال کیا اس پرہماری جماعت خاموش نہیں رہے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے باربار کہا تھا حکمرانوں کی غلطیاں ان کے اپنے گلے پڑجائیں گی حکمران اپنی مصنوعی اورعلامتی کارکردگی اورمقبولیت کے جعلی سروے چھپواتے رہے

 جبکہ دوسری طرف عام آدمی کااحساس محرومی بڑھتا رہا ۔علی جعفری اورعمران طاہرنے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں حالیہ ناکافی کمی کوئی اہمیت نہیں رکھتی ،مہنگائی کازورتوڑنے کیلئے پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں خاطر خواہ کمی ناگزیر ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -