جماعت اسلامی نےہمیشہ انسانیت کوبھائی چارے کے بندھن میں باندھا ،میاں مقصود

جماعت اسلامی نےہمیشہ انسانیت کوبھائی چارے کے بندھن میں باندھا ،میاں مقصود

  

لاہور(پ۔ ر) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی انسانیت کی خدمت کی تاریخ سنہری حروف سے لکھی جانے والی ہے قیام پاکستان سے قبل سے لیکر آج تک 73سال تک مسلسل عوام میں خدمت خلق کا شعور اجاگر کیا ہمیشہ انسانیت کو ایک دوسرے کی خدمت اور بھائی چارے کے بندھن میں باندھا ۔ قدرتی آفات سیلاب ،زلزلہ متاثرین ومہاجر ین کی بے لوث خدمت کی قربانی کی کھالوں کا حقیقی مصرف کیا۔ ان خیالات کا اظہار الخدمت فر ی کلینک احمد نگرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے الخدمت فاﺅنڈیشن لاہور کے صدر میاں بابر حمید، اکنا کے رہنما اشرف الزمان ، نثار احمد عابد ، فہیم صدیقی اور ملک ایوب نے خطاب کیا اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی میاں مقصود احمد نے کہا کہ قربانی کی کھالوں کو صدقہ جاریہ بنایئے دیانتداری سے منصوبے بناکرخدمت کرنے والوںکودیں

 انھوں نے کہاکہ ہمارے لاہور شہر میں 17فری ڈسپنسریا ں ، دو درجن سے زائدبیٹھک سکولز ، 4بڑے ہسپتال اور مدارس و مسجد کی خدمت کا نیٹ ورک ہے ۔دیگر مقرین نے بھی جماعت اسلامی کی خدمات کو سراہا ۔                                         عبدالعزیز عابد     

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -