سپیریئرگروپ آف کالجزمیں طلبا و طالبات کے سالانہ قرآ ت و نعت کے مقابلہ ںکی تقریب

سپیریئرگروپ آف کالجزمیں طلبا و طالبات کے سالانہ قرآ ت و نعت کے مقابلہ ںکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سپیریئرگروپ آف کالجز میں طلباءو طالبات کے سالانہ قرآت و نعت کے مقابلہ جات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں طلباءو طالبات ، اساتذہ کرام مینجمنٹ سٹاف اور دوسرے مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت تعلیمی سکالر چوہدری عبدالخالق نے کی۔ تقریب میں طلباءو طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور محنت سے قرآت اور نعت پڑھتے رہے اور حاضرین کے دل منور کرتے رہے۔بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تعلیمی سکالر اور کالمنسٹ چوہدری عبدالخالق نے کہا کہ سپیریئر گروپ آف کالجز کو ہمیشہ یہ اعزاز حاصل رہا کہ وہ دینی و مذہبی تقریبات کا انعقاد کرتا رہتا ہے تاکہ طلباءو طالبات کی دنیاوی تعلیم ور معاملات کے ساتھ ساتھ وابستگی رہے ۔ اور آخر میں انہوں نے طلباءو طالبات میں بہترین نعت خواں اور قرآت خواں کو انعامات تقسیم کئے۔