ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 10ہزار ملازمین کی چھٹیاں بند،عید پر الرٹ رہنے کا حکم

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 10ہزار ملازمین کی چھٹیاں بند،عید پر الرٹ رہنے کا حکم

  

لاہو(جنرل رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) خالد مجید نے کہا ہے کہ ایل ڈبلیوایم سی کے 10ہزار سے زائد عملہ کی افسران سمیت چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور عملہ کو تمام دنوں کے دوران ڈیوٹی پر موجود رہنے کا حکم دیا گیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سے خصوصی طور پر تیار کردہ تقریباًچھ لاکھ ماحول دوست بیگز (Bio Degradable Bags) کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ بیگز گھر گھر تقسیم کئے جانے کے علاوہ شہر کے مخصوص بڑے سٹوروں، آگاہی کیمپوں اور مساجد میں تقسیم کئے جانے کے علاوہ عید کے دنوں میں ہر یونین کونسل میں قائم ایل ڈبلیوایم سی کے کیمپوں پر بھی فراہم کئے جائیں گے جہاں سے شہری یہ بیگز مفت حاحل کر سکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور عید قرباں پر مجموعی طور پر شہر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلان کے اطلاق کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایل ڈبلیوایم سی نے ضلعی حکومت کی جانب سے قائم بکر منڈیوں میں بھی صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے عملہ و مشینری تعینات کر رکھے ہیں تخمینے کے مطابق تمام بکر منڈیوں میں روزانہ 510 ٹن ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لیے مجموعی طور پر 160 سینیٹری ورکر ، 50 کنٹینرز اور متعدد بھاری مشنیری کام کر رہی ہے۔ بکر منڈیوں میں صفائی انتظامات عید کے تیسرے روز تک نافذ العمل رہیں گے جبکہ ان منڈیوں میں چوتھے روز زیرو ویسٹ آپریشن بھی کیا جائے گا۔عید سے ایک روز قبل چاند رات کو شہر میں بڑے پیمانے پر زیرو ویسٹ آپریشن کیا جائے گا جو نمازِ عید سے قبل تک جاری رہے گاتمام کھلے پلاٹوں پر کلیئرنس آپریشن کئے جائیں گے اور کمرشل مارکیٹوں میں عملہ و مشیرنی تعینات کی جائے گی مزید براں اجتماعی قربان گاہوں پر خصوصی انتظامات کئے جائیں گے اور اضافی کنٹینرز اور مشینری لگائی جائے گی ہر یونین کونسل میں عید کیمپ لگائے جائیں گے جہاں پر بیگز اور معلوماتی پمفلٹس فراہم کئے جائیں گے165 کیمپوں پر متعلقہ علاقوں کے شہریوں کی رہنمائی اور شکایات کے فوری حل کے لیے عملہ و مشینری بھی دستیاب ہوں گے معمول کی مشینیری کے علاوہ عید کے تینوں دنوں کے لیے گھر گھر سے آلائشیں جمع کرنے کے لیے تقریباً 500 اضافی پک اپس اور 208 منی ڈمپرز بھی حاصل کئے جائیں گے۔ دیگر آپریشنز کے لیے 108لوڈرز اور 16اضافی کنٹینرز بھی فلیٹ میں شامل کئے جائیں گے آلائنشوں کی ڈمپنگ کے لیے لکھوڈیر، بابو صابو اور لنگڑ پھاٹک کے مقام پر خصوصی پوائنٹس بنائے جائیں گے ۔ کھدائی کر کے پوائنٹس بنانے کا عمل عید سے قبل ہی پورا کر لیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -