توانائی اورامن وامان کی خراب صورتحال معیشت کے لیے خطرناک ہے ،طارق نبیل

توانائی اورامن وامان کی خراب صورتحال معیشت کے لیے خطرناک ہے ،طارق نبیل

  

لاہور ( وقائع نگار)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری طارق نبیل نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ اورامن وامان کی خراب صورتحال معیشت کے لیے خطرناک ہے تاجروںکی مشاورت کو مدنظر نہ رکھا گیا تو آئندہ سال تجارت پر مزید منفی رجحانات کے اثرات نمایاں ہونگے بداعتمای اور غیر یقینی فضاءکے باعث تجارتی خسارے میں اضافہ ہوگا اور سرمایہ کاری مزید خراب ہوگی ۔اُنھوں نے کہا کہ بجلی ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے پیداواری عمل رُک گیا ہے اور صارف کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے غربت اور بے روزگاری اور افراط زر میں اضافہ حکمرانوں کو نظر آنا چاہئے ۔طارق نبیل نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی پاکستان کی خوشحالی اور بقاءکے لیے موجودہ نے حکومت امن ومان کی بہتری اور نئے ڈیموں کی تعمیر پر توجہ نہ دی تو معاشی حالات مزید خراب ہونگے ۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے جامع منصوبہ بندی کرے اور موجودہ غیر یقینی صورتحال کے خاتمے کے لیے ملکی تاجروں اور صنعت کاروں کی ضروریات اور تجاویز کو مدنظر رکھے اور ٹیکسوں میں کمی کرنے کے علاوہ تاجروں کو ریلیف دیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -