طبی کانفرنس میں سیلاب متاثرین کےلئے امداد اور پاک فوج کے کردار کی تعریف

طبی کانفرنس میں سیلاب متاثرین کےلئے امداد اور پاک فوج کے کردار کی تعریف

  

لاہور (پ ر) طبی کانفرنس لاہو رکی جانب سے حالیہ سیلاب سے متاثرین کی امداد کے لیے کھانے پینے کی اشیائے ،ضروری سامان اور نقد رقوم اکٹھی کی گئیں یہ سامان پاک فوج کی جانب سے متاثرین ِ سیلاب کے لیے قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگائے گئے امدادی کیمپ میں طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری حکیم محمداحمد سلیمی ضلع لاہور کے نائب صدر حکیم احمد حسن نوری اور لاہورسٹی کے جنرل سیکرٹری حکیم عطاءالرحمان صدیقی نے جمع کروایا اور رسید حاصل کی اس موقع پر وفد کے اراکین نے سیلاب زدگان کی بے لوث اور انتھک خدمت کرنے پر پاک فوج کے کردار اور جوانوں کی تعریف کی اورزبردست الفاظ میں خراج ِ تحسین پیش کیا-

پاکستان طبی کانفرنس کے وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی خدمت کا سفر جاری رہے گا اور سیلاب متاثرین و شمالی وزیر ستان کے بے گھر ہونے والے بھائیوں کی ہر ممکن امداد کے لیے کاوشین جاری رکھی جائیں گی-   

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -