علامہ اقبال کے افکار مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہیں،رانا ارشد
لاہور(کامرس رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے افکار و نظریات دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہیں علامہ محمد اقبالؒ کے لازوال پیغام کی تشہیر و ترویج کے لئے حکومت پنجاب نے بزم اقبالؒ کی فیس بک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے ۔انہوں نے یہ بات ادارہ بزم اقبالؒ فیس بک bazmeiqbal@gmail.com کے افتتاح کے موقع پر تقریب میں شریک شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی - بزم اقبالؒ ڈاکٹر محمد علامہ اقبالؒ کے کلام ، ان کے نظریات اور افکار کی تشہیر کے لئے گزشتہ 62 سال سے بھر پور خدمات سرانجام دے رہا ہے رانا محمد ارشد نے لوگوں سے اپیل کی کہ تمام اہل علم پیغام اقبالؒ کی بہتر انداز میں تشہیر کے لئے فیس بک پر اپنی قیمتی تجاویز دیں-