حکم عدولی پرمختلف تھانوں کے 25پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(نامہ نگار) سیشن عدالتوں نے عدالتی حکم عدولی پر مختلف تھانوں کے 25 پولیس افسران و اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ مذکورہ بالا احکامات سیشن عدالت کے مختلف ایڈیشنل سیشن ججز کی جاب سے جاری کئے گئے ہیں فاضل جج صاحبان نے جن افسران کے خلاف کارروائی کے احکامات دیئے ہیں ان میں تھانہ باغبان پورہ فیکٹری ایریا ،اچھرہ ، اقبال ٹاﺅن و دیگر شامل ہیں جن سب انسپکٹر ارشاد سب انسپکٹر اقبال کانسٹیبل عمران شرافت علی و دیگر شامل ہیںمذکورہ پولیس افسران و اہلکاروں کو عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے لیکن وہ عدالت حاضر نہیں ہوئے جس پر عدالت کی جانب سے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے گے ہیںعلاوہ ازیں عدالت نے درخواست گزار خاتون نبیلہ کا بچہ برآمد کرکے نہ پیش کرنے پر ایس ایچ او تھانہ چوہنگ کی تنخواہ تا حکم ثانی قرق کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔