عدم برداشت کسی بھی معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے،ناصر اقبال خان

عدم برداشت کسی بھی معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے،ناصر اقبال خان

  

لاہور(پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان ، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ، سینئر نائب صدر فاروق چوہان ، صدر مدینہ سرفراز خان نیازی ، صدر کراچی یونس میمن ، صدربلوچستان کامران خان بازئی ، صدرپنجاب یونس ملک ،نائب صدور شیخ طلال امجد،میاں ذوالفقارراٹھور،عزت رسول ایڈووکیٹ ،احدحنیف ، صدر شیخوپورہ عمران حیدر اور نائب صدر لاہور مہران اجمل خان نے کہا ہے کہ عدم برداشت کسی بھی معاشرے کیلئے زہرقاتل ہے تعمیری تنقیدکرناجائز ہے مگرایک دوسرے پرتشدد اورایک دوسرے کی توہین سے گریز کیا جائے وزیرآبادمیں حکومت کے حامی ایک ایم پی اے کااحتجاجی مظاہرین کومارنااورشرمندہ ہونے کی بجائے الٹااس پراترانا انتہائی شرمناک اورناقابل برداشت ہے۔اگرملک میں آئین اورقانون کی حکمرانی ہوتی توایم پی اے اس قسم کی جسارت نہیں کرتا،اب دیکھتے ہیں قانون کیا کرتا ہے ۔پاکستان میں کوئی بھی طاقتورکسی بھی کمزورکے بنیادی حقوق اوراس کی عزت نفس روندسکتا ہے ۔سیاسی پارٹیاں برداشت ،رواداری اور صبروتحمل کادامن ہرگز نہ چھوڑیں۔وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان نے کہا کہ ملک سے طاقتوراورکمزورکیلئے الگ الگ قانون کانظام ختم کیا جائے ۔اگرکمزوروں کاپیمانہ صبر لبریزہوگیا توغضب ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں نفرت اورنفاق کابازارگرم کرنیوالے پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے ۔عوام کو اپنی بقاءاوربہبودکیلئے متحدہونے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ازم اوربرادری ازم نے پاکستان کو بحرانوں اورعام آدمی کو محرومیوں کے سواکچھ نہیں دیا ،انتخابات میںامیدواروں کوان کے ذاتی کردارکی بنیادپرووٹ دیاجائے ورنہ کوئی نہ کوئی کھمبا جیت جائے گااورسچائی ہارجائے گی۔عوام ووٹ کی پرچی سے فرسودہ طبقاتی نظام کے پرخچے اڑادیں کیونکہ ان کے سواکوئی ان کی کایا نہیں پلٹ سکتا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -