نواب ٹاﺅن کے ایس ایچ او کی تنخواہ تا حکم ثانی قرق کرنے کا حکم

نواب ٹاﺅن کے ایس ایچ او کی تنخواہ تا حکم ثانی قرق کرنے کا حکم

  

لاہور (نامہ نگار) سیشن عدالت کی خاتون جج نے عدالتی حکم عدولی کرنے تھانہ نواب ٹاﺅن کے ایس ایچ او کی تنخواہ تا حکم ثانی قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔مذکورہ افسر عدالت کے حکم کے باوجود زیر سماعت مقدمے میں مال مقدمہ پیش نہیں کررہا تھا جس کے باعث مقدمہ التوا کا شکار ہورہاہے۔دریں اثناءایڈیشنل سیشن جج نے عدالتی حکم عدولی پر ایس ایس پی لاہور اور سی سی پی او لاہور کو تھانہ چوہنگ کے پیروی آفیسر سب انسپکٹر ریاض کے خلاف مقدمہ درج کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ مذکورہ افسران فاضل عدالت کی جانب سے بذریعہ وائر لیس طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہوا تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -