تاجر اور شہری عید کی خوشیوںمیں متاثرین سیلاب کی مد دکر نا نہ بھولیں، عرفان اقبال

تاجر اور شہری عید کی خوشیوںمیں متاثرین سیلاب کی مد دکر نا نہ بھولیں، عرفان ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)تاجر اور شہری عید کی خوشیوں کے موقع پر متاثرین سیلاب زدگان کی مد دکر نا نہ بھولیں تاجر برادری قربانی کی کھالیں اور گوشت کا تیسرا حصہ بھی اس سال متاثرین سیلاب کو دیں۔یہ بات مسلم لیگ ن تاجر ونگ لاہور کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ اور صدر ناصر سعید نے کہی ۔ اُنھوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی بھرپور مد د کی جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ تاجر برادری سیلاب کی تبا ہی کی وجہ سے متاثرین سیلاب کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اُنھیں دکھ کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گیں ۔انھوں نے مزید کہاکہ عید الاضحی کے موقع پر لاہور کی مارکیٹیں 6اکتوبر سے 8اکتوبر تک بند رہیں گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -