دکان دارکے قتل کے مقد مہ کا ملزم بری

دکان دارکے قتل کے مقد مہ کا ملزم بری

  

 لاہور ( نامہ نگار ) ایڈیشنل سیشن جج اعجاز حسین اعوان نے معمولی تنازعہ پر دکان دار کو قتل کرنے والے ملزم کو راضی نامہ ہونے پر بری کردیا۔استغاثہ کے مطابق ملزم مسعود نے شاد باغ کے علاقہ میں 6سال قبل پان شاپ کے مالک خان محمد کو پان نہ دینے پرفائرنگ کرکے قتل کر دیا تھاجس کے بعد تھانہ شادباغ پولیس نے مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں جمع کروارکھا تھا ۔گزشتہ روز سماعت کے دوران مقتول کے ورثاءنے ملزم کو معاف کردیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -