تاجر سیلاب متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ناصر سعید

تاجر سیلاب متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ناصر سعید

  

لاہور ( وقائع نگار)تاجر اور شہری عید کی خوشیوں کے موقع پر متاثرین سیلاب زدگان کی مد دکر نا نہ بھولیں تاجر برادری قربانی کی کھالیں اور گوشت کا تیسرا حصہ بھی اس سال متاثرین سیلاب کو دیںیہ بات مسلم لیگ( ن) تاجر ونگ لاہور کے رہنما ناصر سعید نے کہی اُنھوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی بھرپور مد د کی جائے تاجر برادری سیلاب کی تبا ہی کی وجہ سے متاثرین سیلاب کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اُنھیں دکھ کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گیں ۔انھوں نے مزید کہاکہ عید الاضحی کے موقع پر لاہور کی مارکیٹیں 6اکتوبر سے 8اکتوبر تک بند رہیں گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -