بے حرمتی کے مقدمہ میں ملزمان کے خلاف توہین رسالت کی درخواست منظور

بے حرمتی کے مقدمہ میں ملزمان کے خلاف توہین رسالت کی درخواست منظور

  

لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج میاں شہزاد رضا نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے مقدمہ میں ملوث 4ملزمان کے خلاف دائر توہین رسالت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت25اکتوبر2014تک ملتوی کر دی ہے استغاثہ کے مطابق ملزمان معید اعجاز ، رضا اللہ، غلام اللہ اور عصمت اللہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اسلام پورہ میں "بلیک ایرو "کے نام سے ایک پرننٹنگ پریس بنا رکھا تھا ،مقامی شہری محمد طیب کی جانب سے پولیس نے 2013میں اطلاع ملنے پرگاڑی نمبر1767-LOKکو قبضہ میں لے کر اس میں موجود تحریف شدہ قرآن پاک و دیگر بھاری مقدار میں توہین آمیز کتابیں اورپرننٹنگ پریس کوقبضہ میں لے کر مقدمہ نمبر 151/13بجرم 295-B ، 298-C اور 4-A, PPO کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور چالان عدالت میں جمع کروادیا ۔مذکورہ ملزمان نے عدالت عالیہ سے ضمانتیں کروارکھی ہیں ۔

گزشتہ روز مذکورہ مقدمہ مدعی کی جانب سے ایڈووکیٹ غلام مصطفی چودھری ، طاہر سلطان کھوکھر اور مدثر چودھری سمیت دیگر وکلاءنے عدالت میں مذکورہ مقدمہ میں توہین رسالت کی دفعہ 295-Cبھی درج کرنے کی درخواست دائر کی جبکہ ملزمان کی جانب سے وکلاءنے زیر سماعت مقدمہ کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت کے لئے درخواست دائرکی تھی جس کے بعد فاضل جج نے مقدمہ مدعی کے وکلاءکی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -