ایم ایس لیڈ ی ولنگڈن ہسپتال کو نومولود بچہ نانی کے حوالے کرنے کا حکم

ایم ایس لیڈ ی ولنگڈن ہسپتال کو نومولود بچہ نانی کے حوالے کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ایم ایس کو 23ستمبر کو پیدا ہونے والے نومولودبچے کو فوری نانی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیاہے عدالت میں مصری شاہ کے رہائشی محمد آصف اور شکیل احمد نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نومولود بچے کو حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست دائر کی تھی جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ ہسپتال میں 23ستمبر کوخاتون منزہ کے ہاں بچہ پیدا ہوا، جو 27ستمبر کوا نتقال کر گئی باپ آصف نے بچہ مانگا کو ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال نے بچہ دینے سے انکار کردیا

عدالتی حکم پر ایم ایس ہسپتال نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ بچے کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے والد کے پاس شناختی نہ ہونے کی وجہ سے بچہ حوالے نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے نومولود بچے کی فوری نانی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -