نئی نسل کو غازی علم دین شہید کے کارنامے سے روشناس کرانا ہو گا،مرتضیٰ ہاشمی

نئی نسل کو غازی علم دین شہید کے کارنامے سے روشناس کرانا ہو گا،مرتضیٰ ہاشمی

  

لاہور(پ ر) تحریک صراطِ مستقیم پاکستان علماءبورڈ کے صدر مولانا محمد مرتضیٰ علی ہاشمی نے کہا ہے کہ غازی علم الدین شہید بر صغیر کے عشق رسولﷺ کے ترجمان تھے انہوں نے ناموس رسول ﷺ پر پہرہ دینے کیلئے ایک معیار قائم کیا غازی علم الدین شہید نے راج پال کو واصل جہنم کرکے یہ ثابت کیا کہ ایک مسلمان اپنے آقاﷺ کی توہین کسی صورت بھی برداشت نہیں کرسکتاقائد اعظم محمد علی جناح جیسی شخصیات نے انکی وکالت اپنے لیے سعادت سمجھی اور مصور پاکستان علامہ اقبا ل جیسے لوگوں نے انکی شہادت پر رشک کیاان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ اس معاشرے سے گستاخانہ کلچر کے خاتمے کیلئے نسل نو کو غازی علم الدین شہید کے کارنامے سے روشناس کرانا از حد ضروری ہے برصغیر کی تاریخ ایسے غازیوں کے کارناموں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے تحفظ ناموس رسالتﷺ کیلئے تن ،من ،دھن سب کچھ قربا ن کردیا۔غازی عامرعبدالرحمن چیمہ،غازی ممتاز حسین قادری،غازی احمد شیر خان نیازی ،غازی محمد سفیان قادری، غازی یوسف اورغازی سلیم جیسے لوگ غازی علم ا لدین شہید کی فکر کے علمبردار ہیں اس پر ملّت کو بجا طور پر فخر ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -