فلور ملز مالکان آٹے کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کرتے ہیں،بہادر خان

فلور ملز مالکان آٹے کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کرتے ہیں،بہادر خان

  

لاہور ( وقائع نگار)نان بائی ایسو سی ایشن پنجاب کے صدر بہادر خان نے کہا ہے کہ فلور ملز مالکان بلا جواز آٹے کی قیمت میں اضافہ کر کے مہنگائی کے اس دور میں غریب کے منہ سے نوالہ چھین رہے ہیںماہ اگست سے اب تک آٹا بوری کی قیمت میں 1ہزارروپے سے زائد کا اضا فہ کر دیا ہے جو عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے ۔انھو ں نے کہاکہ اگر فلور ملز مالکان نے آٹا کی قیمت کو مزید بڑ ھایا تو پنجاب بھر میں نان 10روپے اور سادہ روٹی 8روپے کی کر دی جائے گی نان بائی ایسو سی ایشن نہیں چاہتی کہ نان کی قیمت میں اضا فہ کیا جائے ۔ تاہم ہمارے اخراجات ہی اس قد ر بڑھ رہے ہیں کہ ہر روز نقصان کا اندیشہ لگا رہتاہے ۔بہاد ر خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں مصنو عی اضافہ کرنے والو ں کے خلاف ایکشن لیںاور نا ن بائی اس بات کی یقین دہانی کرواتے ہیں نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا اور حکو مت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گااور اگر فائن کی قیمت میں کمی نہ کی گئی تو پنجاب بھر کے تندور مالکان محکمہ خور اک اور حکو مت کے خلا ف راست قدم اٹھانے پر مجبو ر ہو جائیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -