گورنمنٹ ویونگ انسٹیٹیوٹ شاہدرہ سے منتقل کرنا تعلیم دشمنی ہے،انجینئر یاسر

گورنمنٹ ویونگ انسٹیٹیوٹ شاہدرہ سے منتقل کرنا تعلیم دشمنی ہے،انجینئر یاسر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا وعدے دعوﺅں کے باوجود گورنمنٹ ویونگ اینڈ فنشنگ انسٹیٹیوٹ شاہدرہ سے منتقل کرنا تعلیم دشمنی ہے مسلم لیگ( ن )کے تعلیم دوستی کے دعوے ڈھونگ ثابت ہو رہے ہیں

شاہدرہ میں مرکزی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ویونگ اینڈ فنشنگ انسٹیٹیوٹ کو شاہدرہ سے فیصل آباد اور اس کے علاوہ دیگر تعلیمی اداروں کو بھی یہاں سے شفٹ کیا جا رہا ہے جس کی تحریک انصاف بھرپور طریقے سے مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ویونگ اینڈ فنشنگ انسٹیٹیوٹ ایک قدیمی درسگاہ ہے جو علاقہ کے لوگوں کے لئے بہترین پیشہ ورانہ تعلیم مہیا کر رہی ہے ویونگ اینڈ فنشنگ کی تعلیم دورِ جدید کی بنیادی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس درسگاہ کو پہلے بھی شاہدرہ سے منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تھی اس بار بھی حکمرانوں کی تعلیم دشمنی کے خلافبھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -