آصف زرداری کا ملکی سیاست میں ہمیشہ اہم کردا ررہا،میاں ایوب

آصف زرداری کا ملکی سیاست میں ہمیشہ اہم کردا ررہا،میاں ایوب

  


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا کہ شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا ملکی سیاست میں ہمیشہ سے ایک اہم رول چلا آ رہا ہے اور یہ اعزاز پیپلز پارٹی کو جاتا ہے کہ جس کی حکومت اور صدر نے پہلی بار اپنی آئینی مدت کو پورا کیا تھا۔اور اقتدار کو دوسری جماعت کے سپرد کرکے پر امن اقتدار کی منتقلی کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہمارے چیئرمین کے لاہور کے دورہ سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی اور ان کی قیادت میں اپنا کردار ادا کرے گی میاں محمد ایوب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت آصف علی زرداری نے جس طرح سے مفاہمت کی پالیسی کے تحت حکومت چلائی اسی پالیسی کو اگر موجودہ حکومت بھی اپنا لیتی تو اسے آج جن مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑ رہا اسے ان کا سامنا نہ کرنا پڑتا وقت نے ثابت کیا ہے کہ مفاہمت کی سیاست ہی ملکی اور جمہوریت کے بہترین مفادمیں ہے اور اس پر ہر وقت عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -