لاہور کے بعد بہت جلد پورا ملک تحریک انصا فکا قلعہ بن جائیگا، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور کے بعد بہت جلد پورا ملک تحریک انصا فکا قلعہ بن جائیگا، ڈاکٹر شاہد صدیق

  

لاہور)پ ر(پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئرنائب صدرڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے لاہوریوں نے ثابت کردیا کہ لاہور تحریک انصا ف کا قلعہ ہے،مینار پاکستان پر عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ا س بات کا ثبوت ہے لاہور میںتحریک انصاف کے جلسہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے مزید کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا مستقبل ہو تے ہیں اور چونکہ نوجوانوں کی بڑ ی تعداد عمران خان کیساتھ ہے اس لئے ملک کا مستقبل اور بھی بہتر ہو سکے گا ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا کہ حکمرانوں کے ایوانوں میں ا یک ہلچل سی مچ گئی ہے اور حکمران حیران اور پر یشان ہیں کہ اب ان کا چل چلاﺅ نزدیک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف یہ کہ باریاں لینے و الی جماعتوں کی اب ناکامی نوشتہ دیوار ہے بلکہ یہ جماعتیں اب ا یک عرصہ اقتدا ر میں نہیں آ سکیںگی ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا کہ عمران خان بلا شبہ ایک بہت بڑ ے اور انتہائی مقبول لیڈر کی حیثیت سے سامنے آ چکے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -