وزیر زاعلیٰ پیرا میڈیکس کے ساتھ نا انصافیوںکا نوٹس لیں،پی پی اے

وزیر زاعلیٰ پیرا میڈیکس کے ساتھ نا انصافیوںکا نوٹس لیں،پی پی اے

  

لاہور (پ ر ) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس( پی پی اے) اور پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس سر گنگا رام ہسپتال میںصوبائی چیئر مین ملک منیر احمد کی زیرِ صدارت ہوا اجلاس میں صدر عاشق غوث، میاں خالد محمودوائس چیئر مین، ترجمان /آرگنائزر شعیب انور چوہدری، حافظ دلاور حسین، رانا بشیر، محمد عادل ، طلعت سجاد ، سید وسیم الحسن و دیگر اہم عہدیداران نے شرکت کی جس میں گریڈ 1 تا 17 کے پیرا میڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے قائدین نے بھی شرکت کی اجلاس میں تین سال قبل وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے کئے گئے احکامات پر ابھی تک مکمل عمل درآمد نہ ہونے پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب بھر کے ایک لاکھ سے زائد دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے پیرا میڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے ساتھ نا انصافی اور ان کا معاشی قتل کرنے والے افراد اور محکموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جن کی وجہ سے پچھلے تین سال سے پیرا میڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف اپنے جائز حقوق کے لئے در بدر پھر رہے ہیںترجمان پی۔ پی ۔اے شعیب انور چوہدری نے کہا کہ مطالبات پورے نہ ہونے پر عید کے بعد بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا جائے گا جس پر آئندہ کی سخت حکمتِ عملی اور لا¾ئحہ عمل کے لئے پنجاب پیرا میڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن کے پنجاب بھر کے عہدیداران کا اہم اور ہنگامی اجلاس عید کے فوراً بعد بروز جمعة المبارک کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اور اس سلسلہ میں تمام عہدیداران کو پیشگی اطلاعات بھی کر دی گئی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -