قادری کی لاہور اور فیصل آباد کے کارکنوں کو دھرنے سے واپس جانے کی ہدایت

قادری کی لاہور اور فیصل آباد کے کارکنوں کو دھرنے سے واپس جانے کی ہدایت

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے انقلاب مارچ کے دھرنے میں شامل کراچی، لاہور اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کو واپس گھروں کو جانے کی ہدایت کر دی ہے جس کے بعد دھرنے میں شریک انقلابی عیدالاضحیٰ اپنے گھروں میں منانے کیلئے جانا شروع ہو گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ طاہر القادری نے شرکا ءسے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو جائیں تاکہ وہ عید الاضحی اپنے اہل وعیال کے ساتھ منا سکیں اور اپنے اپنے شہر میں عوامی تحریک کے اعلان شدہ اجتماعات کے لئے انتظامات شروع کریں۔ تفصیلات کے مطابق طاہر لقادری کا ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں کہنا تھا کہ اب انقلاب اور انتخاب ساتھ ساتھ چلیں گے، عوامی تحریک کو بڑی پارلیمانی جماعت بنا کر عوامی طاقت سے فیصلے کریں گے، موجودہ وزیر اعظم نواز شریف پارلیمنٹ کو گھاس نہیں ڈالتے، ڈیڑھ سال سے سینیٹ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، ہم پارلیمنٹ کو اس کی طاقت واپس لے کر دیں گے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے بعد کراچی میں مزار قائد پر بھی جلسہ کریں گے۔دریں اثناءرات گئے اسلام آباد کے ریڈ زون میں عوامی تحریک کے دھرنے میں کئی ہفتوں سے خیمہ زن شرکا نے جمعرات کی رات اپنے گھروں کو جانا شروع کر دیا۔ دھرنے میں شریک کئی خاندان اپنا سامان سمیٹ کر تیز تیز قدم اٹھاتے دھرنے سے جاتے دیکھے گئے۔ گھروں کو لوٹ کر جانے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دھرنا ادھورا چھوڑ کر جانے والے شرکا کا کہنا تھا کہ بقرعید کے بعد دھرنے میں کبھی واپس نہیں آئیں گے، عید گھر والو ں کیساتھ منائینگے

دھرنے سے واپسی

مزید :

صفحہ اول -